منگلورو،3؍فروری (ایس او نیوز) شدت پسند تنظیم ہندو جاگرن ویدیکے کے رضاکاروں کی طرف سے دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو راستے میں روکنے اور لڑکے پر حملہ کرنے کا واقعہ موڈیپو میں پیش آیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ موڈ بیدری کے رہنے والے جنید کی شناسائی انسٹاگرام کے ذریعے کیرانگلا کی رہنے دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے ہوگئی تھی۔ جب وہ دونوں ملاقات کے لئے موڈیپو میں ایک تنہا مقام کی طرف جارہے تھے ، اس وقت ایچ جے وی کے رضاکاروں نے انہیں روک لیا ۔ پھر جنید کو پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔